Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
پیر ، 07 جولائی ، 2025 | Monday , July   07, 2025
تازہ ترین

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
بدھ کی رات کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے کمی کر دی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے کمی کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق دو روپے کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 254.63 سے کم ہو کر 252.63 ہوگئی ہے۔
اس طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے کمی سے 258.64 سے کم ہو کر 256.64 ہوگئی ہے۔
نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی رات 12  بجے سے ہوگا۔

 
 

شیئر: