Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فلائی ناس کے بکنگ پلیٹ فارم سے ٹرین ریزرویشن کی بھی سہولت

سعودی ریلوے کا شمار مشرق وسطی کے سب سے بڑے نیٹ ورک میں ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے ’سار‘ اور ’فلائی ناس‘ میں اشتراکِ عمل کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مسافروں کو ٹرانسپوٹیشن بکنگ کی سہولت مشترکہ پلیٹ فارم پر فراہم  کی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق دبئی میں ہونے والی ٹریول مارکیٹ نمائش میں فلائی ناس اور سار کے معاہدے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
جس کے تحت فلائی ناس  کے ذریعے مملکت آنے والے زائرین کو یہ سہولت دی گئی جائے گی کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کےلیے ایئرلائن کے بکنگ پلیٹ فارم سے ٹرینوں کی بکنگ بھی کرسکیں گے۔
 واضح رہے سعودی ریلوے نیٹ ورک کا شمار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک میں ہوتا ہے جس کی مجموعی مسافت 5.5 ہزارکلومیٹر ہے۔
ریلوے نیٹ ورک میں حرمین فاسٹ ریلوے، شمالی نیٹ اور مشرقی ریلوے نیٹ ورک اور مشاعر مقدسہ ریلوے شامل ہیں۔
حرمین ٹرین کا شمار مشرق وسطی میں سب سے تیز ترین ڈرینوں میں ہوتا ہے جو 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کا فاصلہ دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔
حرمین ڈرین مدینہ منورہ سے چلتی ہے اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے ہوتی ہوئی جدہ کے  کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، جدہ سٹی کے سٹشین سے ہوتی ہوئی مکہ مکرمہ پہنچتی ہے۔

 

شیئر: