مکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر حج مہم کے جعلی اور گمراہ اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں چار چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملزمان نے اشتہارات میں مقدس مقامات کے اندرعازمین حج کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
مزید پڑھیں
-
وزارت داخلہ کی فرضی کمپنیوں کے خلاف مہم، جعلی حج پرمٹ سے خبردارNode ID: 888849
مکہ پولیس نے اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں یمنی اور ایک مصری کوبھی حراست میں لیا ہے۔
ان پر جعلی حج مہم کےلیے گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے اور عازمین کو خدمات کی فراہمی کی جھوٹی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔
تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
محکہ امن عامہ نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہے کہ وہ حج ضوابط پر عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اس کی اطلاع دی جائے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پرمٹ حاصل ہوں گے۔