مدینہ منورہ میں ادارہ صحت نے حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ 33 ہسپتال، مرکزی صحت مرکز اور موبائل یونٹس کو تیار کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق حج سیزن 2025 کے لیے جہاں دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے عازمین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ ادارہ صحت کی جانب سے بھی 21 ہزار اہلکاروں پر مشتمل طبی عملے کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مکہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کےلیے 3 ہزار سے زیادہ پرمٹNode ID: 888995
ریجنل ادارہ صحت عامہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا ’ صحت مراکز اور متحرک یونٹس میں درکار طبی آلات اور لیبارٹریز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ دواوں کا بھی وافر انتظام موجود ہے۔
علاوہ ازیں ضرورت پڑنے پر بلڈ بینک سے بھی مستقل بنیادوں پر رابطے کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔
مسجد نبوی کے اطراف کے مرکزی علاقے میں موجود طبی مراکز اور ہسپتال چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کریں گے۔
شہر کے بڑے سرکاری ہسپتال جن میں کنگ سلمان میڈیکل سٹی، کنگ فہد ہسپتال، احد جنرل ہسپتال، میقیات ہسپتال، ینبع جنرل ہسپتال، الحناکیہ، خیبر، الحمنہ جنرل ہسپتالوں میں بھی تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گئے۔