متحدہ عرب امارات میں مئی 2025 کے لیے پٹرول کے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں پٹرول میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں مارچ 2025 کےلیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہوں گے؟Node ID: 886568
پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.58 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو اپریل میں2.57 درہم فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
سپیشل 95 جو اپریل میں 2.46 درہم فی لٹر دستیاب تھا، مئی میں 2.47 درہم فی لٹر ملے گا۔
ای پلس 91 کے نرخ 2.39 فی لٹر ہوگئے۔ اپریل میں اس کی قیمت 2.38 فی لٹر تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.52 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت اپریل میں 2.63 درہم فی لٹر تھی۔
یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔