Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا سمارٹ پولیس سٹیشن

درخواست گزار کا بیان وڈیو کیمرے کے ذریعے لیا جاتا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی دارالحکومت ریاض کے السلیمانیہ ڈسٹرکٹ میں تجرباتی بنیادوں پر سمارٹ پولیس سٹیشن متعارف کرا یا گیا ہے۔
پولیس سٹیشن میں آنے والوں کی سہولت کے لیےمکمل ڈیجیٹل سسٹم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سمارٹ پولیس سٹیشن میں درخواست کے لیے اب راویتی طریقے پرعمل نہیں کیا جاتا بلکہ تمام امور ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیے جاتے ہیں۔
انتظار گاہ سے لےکر تحقیقاتی آفیسر تک کے تمام مراحل منٹوں میں طے ہوجاتے ہیں۔
سمارٹ پولیس سٹیشن کو ’پیپر فری‘ پولیس سٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں ابتدائی رپورٹ درج کرانے کےلیے بھی ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئی ہیں۔
درخواست گزار کا بیان وڈیو کیمرے کے ذریعے لیا جاتا ہے جبکہ دستاویزات کو سکین کرکے تھانے کے ڈیٹا بیس میں محفوظ کردیا جاتا ہے۔
تجرباتی طورپر شروع کیے جانے والے سمارٹ پولیس سٹیشن میں قیمتی اشیا کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیجیٹل لاکرز بھی موجود ہیں جہاں گمشدہ قیمتی اشیا کو رکھا جاتا ہے۔
پولیس سٹیشن میں ڈیجیٹل سروسز کے لیے ابشر پلیٹ فارم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ قیدیوں کو لانے کےلیے راستے کو عام لوگوں کی انتظار گاہ سےدورکیا گیا ہے۔
پولیس سٹیشن کی حدود میں امن و امان کو یقینی بنانے کےلیے  مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر فعال بنایا گیا ہے۔

 

شیئر: