Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی تین دوستوں سمیت ہلاک

حادثہ حفر الباطن میں کنگ فہد روڈ اور شاہراہ پرنس سلطان کی کراسنگ پرپیش آیا۔(فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں المناک ٹریفک حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے کا المناک پہلو یہ تھا کہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والا دوسری سمت سے آنے والی جس گاڑی سے ٹکرایا اس میں اس کا چھوٹا بھائی اپنے تین دوستوں کے ساتھ موجود تھا جو موقع پر دم توڑگئے۔
سبق نیوز کے مطابق حادثہ حفر الباطن کمشنری کی کنگ فہد روڈ اور شاہراہ پرنس سلطان کی کراسنگ پرپیش آیا۔
ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراسنگ عبور کرتے ہوئے پوری شدت سے سامنے سے آنے والی گاڑی سے جا ٹکرائی۔
حادثہ کا سبب بننے اور دوسری گاڑی چلانے والے دونوں بھائی تھے۔ حادثہ میں چھوٹا بھائی اپنے تینوں ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری گاڑی میں موجود بڑا بھائی شدید زخمی ہوا جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا ’حادثہ اس قدر ہولناک تھا کہ تصادم  سے آنے والی آواز کسی بم دھماکے سے کم نہیں تھی۔ حادثے کے فوری بعد گاڑیوں سے دھواں نکلنے لگا اور شیشہ کرچی کرچی ہو کر دور تک بکھر گئے۔‘

 

شیئر: