Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
تازہ ترین

جدہ کے ساحل کے قریب مرجان کی انتہائی خوبصورت چٹانیں

ان چٹانوں کو دیکھنے کے لیے سیاح بھی یہاں آتے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کی ساحلی پٹی سے محض 24 کلو میٹر کے فاصلے پر مرجان کی چٹانیں سعودی عرب کے سمندری ورثے کی ایسی سائٹ ہے جہاں انتہائی خوبصورتی سے مونگے کی مختلف شکلیں ترتیب پاتی ہیں۔
تقریبا چھ مربع میل پر محیط مرجان کی یہ چٹانیں پانی کے ماحولی نظام  کے تنوع کو ظاہر کرتی ہیں جو بحیرۂ احمر کے عین وسط میں واقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ چٹانیں مرجان کی قدرتی ساخت اور گڑھوں اور زیرِ آب کھلی جگہوں پر بھی بن جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ پانی میں بسننے والے ذی حیات وجود اور موسمی عمل بھی ان چٹانوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
سمندری لہروں، موجوں کے دباؤ اور انسان سرگرمی کے باوجود ان چٹانوں کے ارد گرد پانی انتہائی صاف و شفاف رہتا ہے جو مونگے کی چٹانوں کی نشو و نما اور سمندری حیات کو پھلنے پھولنے کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتا ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ابا الخیل کہتے ہیں کہ’ مرجان کی چٹانیں نہ صرف چھوٹے جہازوں کے لیے لنگر اندازی کا ایک اہم مقام ہیں بلکہ یہ آبی پرندوں کی کئی قسموں کے لیے گھروندے بنانے اور افزائشِ نسل کا کام بھی کرتی ہیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’مرجان کی ان چٹانوں کی ایک وجۂ شہرت یہ ہے کہ سیاح انھیں دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ شوقین افراد یہاں تیراکی، غوطہ خوری، تفریح کے علاوہ ان کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرتے ہیں۔‘
ایسے مقامات کے تحفظ کی کوششوں میں یہاں آنے والوں کو ماحولیاتی آگاہی فراہم کی جاتی ہے تاکہ مسقبل میں آنے والی نسلوں کے لیے ایسے فطری سنگِ میل کو محفوظ کیا جا سکے۔

 

شیئر: