دہشت گردی میں ملوث شہری کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد
اقبال جرم کرنے پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنایا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت کے احکامات پر مشرقی ریجن میں عمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی شہری علی بن عبداللہ آل ریح کو دہشتگرد گروہ سے تعلق رکھنے مطلوب افراد کو پناہ دینے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے صفائی کا موقع دیا گیا مگرعائد کیے گئےتمام الزامات درست ثابت ہونے۔ اقبال جرم کرنے پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی گئی۔
اپیل کورٹ نے جرائم کی سنگینیت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو بحال رکھا۔ جس پر وزارت داخلہ نے سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔
