واشنگٹن میں سعودی، امریکی مشترکہ سرمایہ کاری کا اجلاس
’اجلاس میں 50 سے زائد امریکی کمپنیوں اور 10 سعودی وزارتوں نے حصہ لیا‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کے تحت سعودی، امریکی بزنس کونسل نے واشنگٹن میں ایک اعلیٰ سطحی نیٹ ورکنگ اور سرمایہ کاری اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد نے شرکت کی ہے جس میں سرکاری اور نجی شعبوں کی نمایاں شخصیات شامل تھیں نیز معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز کی ممتاز افراد بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کو وسیع پیمانے پر نمائندگی حاصل ہوئی ہے جس میں 50 سے زائد امریکی کمپنیوں اور 10 سعودی وزارتوں نے حصہ لیا۔
شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تقریب کے پروگرام میں دونوں معیشتوں کے لیے اہم شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر گہری بحث شامل تھی جن میں ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، کان کنی ،معدنیات، توانائی میں جدت اور سرحد پار تجارت و سرمایہ کاری جیسے شعبے شامل ہیں۔