Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسلامی عسکری اتحاد کے زیر انتظام تربیتی ورکشاپ

اختتامی تقریب میں عسکری اتحاد کے اسسٹنٹ ملٹری کمانڈر اور رکن ممالک کے اراکین شریک تھے (فوٹو ایس پی اے)
دہشت گردی کے خلاف اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے ریاض میں ہونے والا پانچ روزہ تربیتی پروگرام جمعرات کو ختم ہو گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تربیتی پروگرام کا عنوان ’دہشت گردی سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ‘ کرنا تھا۔ اختتامی تقریب میں عسکری اتحاد کے اسسٹنٹ ملٹری کمانڈر میجر جنرل عبداللہ بن حامد القرشی اور اتحاد میں شامل رکن ممالک کے اراکین بھی شریک تھے۔

پانچ روزہ تربیتی پروگرام جمعرات کو اختتام پذیر ہوا (فوٹو ایس پی اے)

تربیتی پروگرام 46 نشتوں پر مشتمل تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے شریک افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انسداد دہشت گردی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔
 

 

شیئر: