Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض ایئر نے پہلی بار طیاروں کی اندرونی تصاویر جاری کر دیں

جہاز کے اندر موجود ہر چیز انتہائی اعلی معیار کی ہے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ نے پہلی بار اپنے طیاروں کی خصوصیات اور نشستوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ریاض ایئر کے سی ای او ’ٹونی ڈگلس‘ نے اس حوالے سے کہا کہ ’ہم نے اپنے مہمانوں سے بہترین و عالمی معیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے وعدے کو عملی شکل میں سامنے لائیں، اسی لیے طیاروں کے اندورنی ڈیزائن اور سہولیات سے متعارف کرا رہے ہیں۔‘

سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے جہازوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ بہترین و آرام دہ سہولیات سے مزین طیاروں میں مسافروں کے آرام کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے۔
’سیٹوں کے کپڑے سے لے کر فراہم کیا جانے والے تفریحی سسٹم میں بھی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جہاز کے اندر موجود ہر چیز انتہائی اعلی معیار کی فراہم کی گئی ہے۔‘ 

واضح رہے سعودی عرب کی نئی شروع ہونے والی ’ریاض ایئر‘ رواں برس کے آخر تک اپنی تجارتی پروازوں کا آغاز کرے گی جو فضائی دنیا میں ایک شاندار اضافہ ہوگا۔

 

شیئر: