Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی عرب اور تیونس کا انسانی ہمدردی کی کوششوں پر تبادلہ خیال

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ نے تیونس کے صدر سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجسی شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انسانی ہمدردی اور امدادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تیونسی صدر نے سعودی عرب اور تیونس کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا انہوں نے جڑے ہوئے بچوں کی علیحدگی کے سعودی پروگرام کی بھی تعریف کی۔

سعودی ایجنسی کے ذریعے مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا گیا( فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ نے تیونس کے وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی فرجانی سے بھی ملاقات کی جس میں انسانی ہمدردی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
تیونسی وزیر صحت نے دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کےلیے سعودی ایجنسی کے ذریعے مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔
یاد رہے مئی 2015 میں اپنے آغاز کے بعد سے شاہ سلمان مرکز نے 311 سے زیادہ تنظیموں کے ساتھ شراکت داری میں 106 ملکوں میں 7.9 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے تین ہزار 400 منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے۔

 

شیئر: