Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ہند کو ڈرونز کی فراہمی پاکستان کیلئے خطرہ نہیں،امریکہ

  واشنگٹن... امریکہ نے کہا ہے کہ ہند کو نیول ڈرونز کی فراہمی پاکستان کے لئے کسی خطرے کا باعث نہیں ہوگی ۔وائٹ ہاوس کے سینیئر اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہند کو ہتھیاروں کی فراہمی خطے کی صورتحال سامنے رکھ کر کی جائے گی۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان اور ہند کے تعلقات خراب ہوں۔ دونوں ملک براہ راست مذاکرات کے ذریعے تعلقات بہتر بنائیں۔ دریں اثناءذرائع کے مطابق ہند کو ڈرونز کی فراہمی پر تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ پاک وہند کے درمیان مسئلہ کشمیر پر کشیدگی بڑھ ررہی ہے۔ حساس ڈیل کی امریکی محکمہ خارجہ سے منظوری لینا ضروری ہے۔جس کے بعد اسے جائزے اور منظوری کے لئے کانگریس کو بھجوایا جائے گا۔

 

شیئر: