خلیج عرب میں منگل کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ری ایکٹر سکیل پر 4.36 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جبیل شہر سے 66 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے تصدیق کی کہ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک سٹیشنوں نے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے۔
ترجمان نے زلزلے کی وجہ خلیج عرب کے خطے میں قدیم فالٹس پ پڑنے والے دباو کو قرار دیا جو عرب پلیٹس کی موومنٹ اور یوریشین پلیٹ کے ٹکراو سے پیدا ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکوں سے سعودی سرحدیں متاثر نہیں ہوئیں اور صورتحال ٹھیک ہے۔