Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لیز پر گاڑیوں کی جامع انشورنس پالیسی، ضوابط میں ترمیم کیا ہے؟

مالک اور ڈرائیور کے علاوہ ان سے منسلک دیگر افراد بھی شامل ہوسکیں گے۔( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں انشورنس اتھارٹی نے لیز (اقساط) پرفروخت کی جانے والی گاڑیوں کی جامع انشورنس پالیسی کے ضوابط میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے جس سے مالک اور ڈرائیور کے علاوہ ان سے منسلک دیگر افراد بھی مستفیض ہوسکیں گے۔
عکاظ کے مطابق تجویز میں شق نمبر11 کے دوسرے باب میں تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے جو صرف نامزد ڈرائیور سے ہی متعلق تھا جس کا نام انشورنس پالیسی میں شامل کیا گیا ہو۔
پیش کی جانے والی تجویز میں شق میں تبدیلی کرکے اسے لیز پر گاڑی لینے والے، ڈرائیور اور ان سے منسلک افراد یعنی والد، والدہ، اہلیہ، شوہر، بیٹا، بیٹی، بھائی، بہن اور ڈرائیور جو لیز پرلینے والے کی کفالت میں ہو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
 ضوابط کی شق نمبر 2 کے پیراگراف 5  میں کہا گیا کہ پالیسی لینے سے قبل صارف کو کم از کم تین انشورنس کمپنیوں کی جانب سے کوٹیشن لینے کا اختیار ہوگا جس کا موازانہ کرنے کے بعد وہ اپنے لیے جو بہتر پالیسی ہو اس کا انتخاب کرسکے گا۔

 

شیئر: