سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پیر 21 اپریل 2025 18:03
دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کا وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات، مشترکہ تعاون کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی (فوٹو: ایس پی اے)
اجلاس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون تیز کرنے کے میکنزم، دونوں ملکوں کے مشترکہ ایشوز پر ہم آہنگی بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔
غزہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر سعود الساطی، مصر میں سعودی سفیر صاح الحصینی، عرب ملک وں کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل غازی العنزی موجود تھے۔