Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے کے دوران یمن میں مزید ایک ہزار 50 بارودی سرنگیں صاف

مجموعی طور پر چار لاکھ 88 ہزار بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی پروجیکٹ مسام نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں مزید ایک ہزار 250  بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
عرب نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا’ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے 24 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 3 اینٹی پرسنل، ایک ہزار 20 بغیر دھماکے والی اور 3 دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔‘
یمن کے مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور حدیدہ گورنریٹس میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی کا کہنا ہے’ 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک  یمن میں مجموعی طور پر چار لاکھ 88 ہزار 656 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا گیا ہے۔‘
 پروجیکٹ کی ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ آمد ورفت اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
 یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

 

شیئر: