Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ کارڈیک سینٹر: 3 ماہ میں 2 ہزار سے زائد دل کے کامیاب آپریشن

سینٹر کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 5960 ٹیسٹ کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مدینہ کارڈیک سینٹر نے کارڈیالوجی کے شعبے میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بہترین خدمات انجام دی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  مدینہ ہیلتھ  کلسٹر نے  وضاحت کی کہ مرکز میں آؤٹ پیشنٹس کلینکس میں 9716 مریض آئے جبکہ 2273 مریضوں کے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کیے گئے۔
کارڈیک سینٹر کا کہنا تھا کہ 219 اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں اس کے علاوہ ایک روزہ سرجری  پروگرام میں 293 آپریشن انجام دیے گئے۔
سینٹر نے بتایا کہ لیباریٹری ڈیپارٹمنٹ نے 154531 خدمات انجام دیں جبکہ فارمیسی کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کی تعداد 29234 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ مرکز کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 5960 ٹیسٹ کیے گئے۔
کارڈیک سینٹر کا کہنا تھا کہ امراض قلب اور سرجری کا مرکز خصوصی قلبی نگہداشت کی فراہمی میں اپنی عمدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جو بہترین صحت کے اہداف اور مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ہے۔
 
 

 

شیئر: