وزارت حج نے مختلف ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزے پر غیر قانونی قیام کرنے والوں کو ضوابط کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تنبيه مهم:
تأشيرة العمرة لا تخوّل لحاملها أداء فريضة الحج، والبقاء بعد تجاوز صلاحيتها مخالفة تستوجب العقوبة.#يسر_وطمأنينة pic.twitter.com/Tmzs8qc34D— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) April 17, 2025
وزارت حج نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوتی۔ زائرین کے لیے یہ ضروری ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیال رہے مملکت میں عمرہ ویزے پر آنے والوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 اپریل سے پہلے پہلے اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد عمرہ ویزے والوں کا مملکت میں قیام غیرقانونی شمار ہوگا جس پر انہیں قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے حج قوانین کے مطابق عمرہ یا وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکیوں کو کسی طرح بھی حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں جس پر سخت سزا مقرر ہے۔