انشورنس اتھارٹی نے ’تکافل الامارات انشورنس کمپنی‘ کو ہدایت کی خلاف ورزی پر کام کرنے سے عارضی طور پر منع کر دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کمپنی پر پابندی کا اطلاق 16 اپریل 2025 سے کیا گیا ہے۔ نگرانی اور ریگولیٹری ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے کمپنی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں رعایتNode ID: 439756
-
جان بوجھ کر ٹریفک حادثے پر انشورنس کی رقم ملے گی؟Node ID: 448536
انشورنس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی پر عائد کی جانے والی پابندی سے کارآمد پالیسیاں متاثر نہیں ہوں گی۔ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ انشورنس سیکٹر میں نگرانی کے عمل کو موثر بنانے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ ٹیمیں مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھتی ہیں۔
پابندی کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جب تک کمپنی پر عائد خلاف ورزی دور نہیں کردی جاتی اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی۔
وہ پالیسی ہولڈرز جن کے ذمہ کمپنی کے حقوق ہیں انہیں چاہئے کہ وہ کمپنی کی انتظامیہ سے رجوع کریں اگر 3 دن میں انہیں مثبت جواب نہیں دیا جاتا اس صورت میں انشورنس کونسل سے رجوع کیا جائے۔