انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں منگل 15 اپریل 2025 کو سونے کی قیمت 0.1 فیصد گر کر 3232.45 ڈالر فی اونس ہوگئیں جبکہ یو ایس گولڈ فیوچر میں قیمت بڑھ کر 3248.20 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عاجل نیوز اور الیوم آن لائن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔ منگل کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 388.70 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 356.30 ریال تک آگئی۔
مزید پڑھیں
-
سونے کے نرخ 3143 ڈالر فی اونس، مملکت میں قیمت کیا رہی؟Node ID: 887868
-
مملکت میں جمعہ 4 اپریل کو سونے کے نرخ کیا رہے؟Node ID: 887943
خلیج اور عرب ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے اس کے فی گرام نرخ 340.11 ریال ہوگئے۔
18 قیراط کی قیمت 291.52 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 226.74 ریال رہے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ 12093.49 ریال رہے۔ ایک تولے کا بار 4660.60 ریال جبکہ ایک کلو سونے کا بار 3 لاکھ 91 ہزار 415.91 ریال میں فروخت ہورہا تھا۔