ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے نائب صدر صادق الاسلام کے انتقال سے ڈبلیو پی سی اے اور سماجی حلقوں میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا مشکل ہوگا۔
پیر کو صادق الاسلام کی نماز جنازہ میں کمیونٹی، ایسوسی ایشن کے ساتھی، کرکٹرز، سیاسی و سماجی شخصیات اور ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
صادق الاسلام نے جناح لیگ، نیشنل لیگ، جدہ لیگ، سعودی کرکٹ سینٹر اور ڈبلیو پی سی اے کے پلیٹ فارم سے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے میچز میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی20 چیلنجر کپ کے لیے بینکاک پہنچ گئیNode ID: 832556
-
پاکستان کی سعودی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آکر میچز کھیلنے کی پیشکشNode ID: 883488
اس کے علاوہ کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحتوں سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی کامیابی سے ہمکنار کیا۔
تعزیتی پیغام میں صدر ڈبلیو پی سی اے جنید سکندر نے کہا کہ ’صادق الاسلام ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے تھے اور ہر مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے تھے۔ ان کی کمی پوری کرنا آسان نہیں۔‘
جدہ کرکٹ کے عہدیدار ڈاکٹر ضیاء الدین نے کہا کہ ’صادق الاسلام باعمل انسان تھے جو ہمیشہ عملی اقدام پر یقین رکھتے تھے۔ ان کے تجربے نے ہماری تنظیم کومضبوط بنیاد فراہم کی، ان کی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔‘
معروف کرکٹر محمد جاوید اور کرکٹ امپائر مرزا کاشف بیگ نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’صادق الاسلام کی شخصیت ہر پہلو سے مکمل تھی۔ وہ ادب، ثقافت اور ہر محفل کو خوشگوار رکھنے میں ایک خاص مقام رکھتے تھے۔ تمام دوست ان کے خیالات کے قائل تھے۔‘