تیونس میں سکول کی دیوار گرنے سے 3 طالب علم ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے۔ طلبہ گراؤنڈ میں ڈرل کررہے تھے کہ اچانک دیوار گر گئی۔
العربیہ نیوز کے مطابق سکول کی دیوار گرنے کے واقعے پر تیونس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے تعلیمی اداروں کی عمارتیں کافی بوسیدہ ہو چکی ہیں جبکہ ان کی مرمت بھی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
-
تیونس کے قدیم شہر قیروان کی تاریخی دیوار گرنے سے تین افراد ہلاکNode ID: 820261
-
تیونس میں شدید بارش اور برف باری، سڑکیں زیر آب، سکول بندNode ID: 884580
تیونس کی کمشنری سیدی بوزید میں واقع قدیم سکول کی دیوار تیز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکی جس کی وجہ سے وہ زمین بوس ہوگئی۔
رکن پارلیمنٹ بدرالدین القمودی نے ریجنل ادارہ تعلیم کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوار کافی پرانی تھی جو گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کی وجہ سے مزید کمزور ہوچکی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیوار کی حالت کے بارے میں متعدد بار نشاندہی کرتے ہوئے اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا کہا گیا تھا۔
دوسری جانب سکول کے طلبہ نے اس سانحے کے ذمہ داروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جن کی وجہ سے ان کے ساتھی ہلاک و زخمی ہوئے۔