جدہ میونسپلٹی کی ریجنل تفتیشی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 21 ٹن 200 کلو گرام غیرمعیاری گوشت ضبط کر لیا جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے ام السلم کے علاقے میں مختلف دکانوں اور گوداموں کا جائزہ لیا جہاں سے 21 ٹن سے زائد غیرمعیاری گوشت جسے حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سٹور کیا گیا تھا ۔

بلدیہ کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے نامعلوم مقام پر بنائے گئے غیرقانونی گودام پر چھاپہ مارا جہاں 37 ڈیپ فریزر اور فریج رکھے تھے جن سے 10 ہزار 800 کلو گرام غیرمعیاری گوشت اور بکرے و گائے کے پائے برآمد ہوئے جبکہ 4 رہائشی مکانوں میں بھی غیرمعیاری انداز میں ذخیرہ کیا جانے والا گوشت ضبط کیا گیا۔
ضبط کیے جانے والے غیرمعیاری گوشت و دیگر اشیا کو تلف کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔