نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت
’سوڈانی تارک نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے نشہ آور گولیاں سمگل کر پر غیر ملکی پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سوڈانی تارک عبد المجید السید جمعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو تبوک ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔