فٹ پٹرولنگ، ریاض کے واکنگ ٹریکس پر سکیورٹی فورس کا نیا انداز
فٹ پٹرولنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے (فوٹو اخبار 24)
ریاض شہر میں واکنگ ٹریکس اور اطراف کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی فورس ایک نئے انداز سے حرکت میں آئی ہے۔ اسے ’فٹ پٹرولنگ‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شہر کے واکنگ ٹریکس پر آنے والے لوگوں نے دیکھا کہ ان کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورس کے دستے الیکٹرک سکوٹر اور جدید آلات سے لیس ہیں اور وہ گشت کرکے آنے والے لوگوں کو یہ اطمینان فراہم کر رہے ہیں کہ وہ اس وقت بہت زیادہ محفوظ ہیں۔
شہر بھر میں قائم سپورٹس ٹریکس میں سکیورٹی فورس کی یہ شاندار کارکردگی قابل دید ہے کیونکہ فٹ پٹرولنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور انہیں پورے ٹریک کو نیویگیٹ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ یہ یہاں آنے والوں کو 24 گھنٹے فٹ پٹرولنگ اوررہنمائی کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔
