Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت آنے والی نسلوں کے لیے مناسب ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے کام کررہی ہے: وزیر صنعت

ہماری وزارت جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ایک ممتاز نوجوان نسل موجود ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے کہ تعلیم ان نوجوانوں کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنائے‘۔
عاجل اور الاخباریہ چینل کے مطابق ’بندر الخریف اتوار کو ریاض میں ہیومن کیپبلیٹی انیشیٹو کانفرنس میں پینل مباحثے میں شریک تھے‘۔

تعلیم نوجوانوں کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنائے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

الخریف نے کہا کہ ’مملکت آنے والی نسلوں کے لیے مناسب ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے کام کررہی ہے‘۔
الخریف کا کہنا تھا کہ ’ان کی وزارت اپنے منصوبوں اور وژن کی تشکیل کے دوران مملکت کی آبادی کو مدنظر رکھتی ہے ساتھ ہی آنے والی نسلوں کے لیے مناسب ملازمتیں پیدا کرنے اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے تاکہ انہیں بااختیار بنایا جاسکے‘۔
سعودی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ ’ہماری وزارت جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کررہی ہے اور محققین اور اختراعی پروگراموں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا  جاسکے کہ تعلیم، ہنرمندی کی تربیت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

 

شیئر: