Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر توانائی سے امریکی ہم منصب کی ملاقات

توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ اور انکے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ ایس پی اے‘ کےمطابق دونوں وزارء اور وفود کی ملاقات ریاض کے شاہ عبداللہ اسٹڈیز اینڈ پیٹرولیم ریسرچ  سینٹرمیں ہوئی۔
ریسرچ سینٹر کے دورے کے موقع پر وزراء کو توانائی کے حوالےسے کی جانے والی ریسرچ ، تبدیلیاں ، موسمیاتی تبدیلی ، پائیدار نقل وحمل اور مشاورتی خدمات کے بارے میں شاہ عبداللہ اسٹڈیز اینڈ پیٹرولیم ریسرچ سینٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں  درپیش موجودہ چیلنجز اور ان کا حل تلاش کرنے کے حوالےسے بھی آگاہ کیا گیا۔
دوطرفہ ملاقات میں توانائی کے بارے میں ریسرچ اور اس شعبے میں افرادی  مہارتوں کے تبادلہ و مشترکہ تحقیقی کام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

شیئر: