Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے شہروں میں محسوس کیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ آج دوپہر 12 بج کر 31 منٹ پر آیا جس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، لکی مروت مردان، نوشہرہ، لوئر دیر اور صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، چکوال، حسن ابدال اور میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

 
 

شیئر: