Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

آداب عامہ کی خلاف ورزی پر مساج سینٹر کے خلاف کارروائی

’مساج سینٹر میں کام کرنے والے 4 غیر ملکیوں کو عوامی اخلاق کے منافی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نےآداب عامہ کی خلاف ورزی پر شہر میں واقع مساج سینٹر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’کارروائی عوامی تحفظ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ تعاون سے کی گئی ہے‘۔
’مذکورہ مساج سینٹر میں کام کرنے والے 4 غیر ملکیوں کو عوامی اخلاق کے منافی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے‘۔
ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 اس کے علاوہ میونسپلٹی کی جانب سے سینٹر کے خلاف بلدیاتی سزاؤں کے ضوابط کے مطابق کارروائی بھی ہوگی۔

شیئر: