Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ٹریفک چالان میں 50 فیصد رعایت کی مہلت ختم ہونے میں کتنے دن باقی

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ ٹریفک چالان میں 50 فیصد رعایت کی مہلت ختم ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  جنرل ڈائریکٹوریکٹ آف ٹریفک نے کہا ہے کہ  18 اپریل 2024 سے قبل ہونے والے ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے 18 اپریل 2025 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے  کے بعد جرمانوں کی رقم اپنی اصل قیمت پر آجائیں گی اس لیے اس رعایتی مدت سے فائدہ حاصل  کیا  جائے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی یکمشت یا قسطوں میں بھی کی جاسکتی ہے۔
 

 

شیئر: