Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شارجہ میڈیا سٹی میں نئی سہولت ’پوڈکاسٹ روم‘ کا آغاز

پوڈ کاسٹ روم جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرے گا۔ فوٹو عرب نیوز
شارجہ میڈیا سٹی ’شمس‘ نے’پوڈ کاسٹ روم‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جہاں علاقائی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا، تخلیق کاروں اور جدت پسندوں کی معاونت کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق پوڈ کاسٹ روم کے آغاز کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پیشہ ورانہ ماحول فراہم کرنا ہے جو  نئے باصلاحیت افراد اور ماہرین کو اعلیٰ معیار دے سکے۔
پوڈ کاسٹ روم ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں آڈیو اور ویڈیو مواد، پوڈکاسٹس، انٹرویوز اور میڈیا مباحثے ریکارڈ اور ایڈٹ کیے جا سکتے ہیں۔
شمس کے وژن سے ہم آہنگ اس منصوبے کے تحت تخلیق کار اپنے کام کو وسعت دینے اور وسیع تر سامعین تک رسائی حاصل کرنے کے نئے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔
شمس کے ڈائریکٹر راشد عبداللہ العوبد نے بتایا ’شمس میں پوڈکاسٹ روم کا آغاز ہمارے اس وژن کا عکاس ہے کہ ہم خطے میں مواد کی تخلیق کے نظام کو مضبوط بنائیں۔‘
یہ پلیٹ فارم مقامی و عرب ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کا عزم رکھتا ہے اور تخلیق کاروں کو اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنا کام تیار کرنے کے قابل بناتا ہے۔
راشد عبداللہ العوبد نے اس عزم کا اعادہ کیا ’ہم جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ انفرا اسٹرکچر فراہم کر کے میڈیا ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پوڈکاسٹ روم اعلیٰ معیار کی مواد سازی ممکن بنانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی جگہ ہے جو جدید آڈیو ریکارڈنگ ٹیکنالوجی، ساؤنڈ پروفنگ، جدید مائیکروفون سسٹم اور ویڈیو شوٹنگ کے آلات سے لیس ہے۔

یہ پلیٹ فارم مقامی و عرب ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ فوٹو گیٹی امیجز

تخلیق کاروں کو اپنے میڈیا منصوبے آسانی کے ساتھ تیار کرنے کے لیے یہ سہولت لائیو براڈکاسٹنگ، متعدد اقساط کی ریکارڈنگ اور اعلیٰ معیار کی آڈیو/ویڈیو ایڈیٹنگ کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔
پوڈ کاسٹ روم میں مختلف ڈیزائن کے آپشنز بھی موجود ہیں جنہیں اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ وہ انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے مختلف پروگرامز کی ضروریات پوری کر سکیں۔
پوڈ کاسٹ روم آن لائن بک کرنے کے لیے https://www.shams.ae/the-podcast-room  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

 

شیئر: