Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

 دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور مجرمانہ سرگرمی پرشہری کو سزائے موت

’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہدہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور مجرمانہ سرگرمیوں پر سعودی شہری پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہری علی بن موسی الزہرانی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہوا، غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کیا اور وہاں جاکر عسکری ٹریننگ حاصل کی اور ملک واپس آکر دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈنگ کی ہے‘۔
’مذکورہ شخص دہشت گرد تنظیم کے اہداف کے حصول کے لیے کام کرتا رہا اور ہم فکر افراد کو اسلحہ استعمال کرنے کی تربیت دیتا رہا‘۔
’درج بالا الزامات کی بنیاد پر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا اورضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کوقصیم ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: