Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بہترین سماجی خدمات پر جدہ میونسپلٹی تیسری بار گنیز بک میں شامل

کامیابی میونسپلٹی کے تمام اہلکاروں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ (فوٹو جدہ میونسپلٹی)
جدہ میونسپلٹی کو مسلسل تیسری بار مثالی سماجی و پائیدار خدمات پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ شامل کیا گیا۔ تیسری کامیابی کا سرٹیفکیٹ میئر جدہ صالح الترکی کو ڈائریکٹر جنرل برائے سماجی خدمات انجینئرھتان بن ہاشم نے دیا۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ میونسپلٹی کو گنیز بک میں تیسری بار شامل کیا جانا فراہم کی جانے والی مثالی خدمات کا واضح ثبوت اور مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کی کامیابی کا عکاس ہے۔
میونسپلٹی کے شعبہ سماجی خدمات کے ڈائریکٹر ھتان بن ہاشم کا کہنا تھا کہ یہ مثالی کامیابی میونسپلٹی کے تمام اہلکاروں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے جس میں تمام سرکاری، نجی ادارے اورمعاشرے کا بھرپور تعاون شامل رہا۔
انہوں نے اس امر کی یقین دہانی کی کہ کامیابی کے اس سفر کو نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ مزید بہتر اہداف متعین کرتے ہوئے ان کے حصول کے لیے بھرپور جدو جہد کی جائے گی۔
 

 

شیئر: