Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

رمضان میں مسجد نبوی میں 73 لاکھ سے زائد افطار پیکٹس کی تقسیم

رمضان میں افطار کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ (فوٹو الیوم)
ادارہ امور حرمین شریفین کے زیر انتظام ماہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی شریف میں 73 لاکھ سے زائد افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے ماہ صیام میں روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے جن کے تحت افطار دسترخوانوں کی تیاری اور روزہ داروں کے لیے صحت مند افطار کی فراہمی شامل تھا۔
افطار پیکٹس میں آب زم زم کی بوتل ، اعلی کوالٹی کی کھجوروں کا پیکٹ، زمزم کی ایک چھوٹی بوتل، لسی پیک، رمضان میں استعمال ہونے والا خصوصی چاٹ مصالہ (دقہ)، دہی کا پیکٹ، ٹشو پیپر اور کھجور والا بسکٹ شامل ہوتا ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یومیہ بنیادوں پر مسجد نبوی شریف کے اندرونی و بیرونی صحنوں میں  2 لاکھ 27 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
 

 

شیئر: