Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ میں فرانسیسی ویزہ سینٹر کا افتتاح

فرانس سعودی سیاحوں کے لیے مثالی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ (فوٹو سبق)
جدہ میں فرانس کے ویزہ سینٹر کا افتتاح وزارت خارجہ کے ریجنل ڈائریکٹر فرید بن سعد الشھری نے کیا ان کے ہمراہ فرانس کے قونصل جنرل محمد نھاض بھی موجود تھے۔
سبق نیوز کے مطابق ویزہ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر فرانسیسی قونصل جنرل محمد نھاض  نے مختصر خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مثالی تعلقات میں اضافے اور سٹراٹیجک شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

2024 میں 80 ہزار 750 شہریوں ویزے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ (فوٹو سبق)

قونصل جنرل نے مزید کہا فرانس ہمیشہ سے ہی سیاحت کو فروغ  دینے کا خواہش مند رہا ہے اس ضمن میں سعودی عرب سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے ’وی ایف ایس‘ سینٹر کے ذریعے یومیہ 700 ویزہ ایپلیکیشن کی گنجائش ہے علاوہ ازیں درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ استقبالیہ کاؤنٹر پر موجود اہلکاروں سے ویزے کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے گزشتہ برس 2024 میں 80 ہزار 750 سعودی شہریوں نے فرانس کی سیر وسیاحت  کے لیے ویزہ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ فرانس سعودی سیاحوں کے لیے مثالی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔
 

 

شیئر: