Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پی آئی اے کی فرانس جانے والی پرواز کے دوران مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ایئرلائن سے سفر نہیں کرسکیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پیرس جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر نے مبینہ طور پر فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس) پر حملہ کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کی کوشش کی۔
’خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ عملے اور کپتان کے اصرار کرنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ مسافر نے فلائیٹ سٹیورڈ اور کپتان پر بھی حملہ کیا۔ تاہم وہ مسافر سے سگریٹ چھیننے میں کامیاب ہوئے۔
کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز ہی اس واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
ترجمان پی آئے اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ایئرلائن سے سفر نہیں کرسکیں گے۔
’پی ائی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنلزم سے کام لیا اور اب قانون اپنا راستہ لے گا۔‘

شیئر: