Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شوری کونسل کے وفد کی فرانس میں یورپی پارلیمانی ارکان سے ملاقات

سعودی ، یورپی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے اجلاس میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
شوری کونسل میں سعودی ، یورپی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد نے فرانس کے شہر اسٹراسبرگ  میں یورپی پارلیمنٹ میں عرب تعلقات مشن کے ارکین سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وفد کی قیادت شوری کے رکن اور فرینڈ شپ کمیٹی کے سربراہ محمد الحمیضی کررہے تھے۔
دونوں وفود کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت دوطرفہ مشترکہ امور میں تعاون اورفروغ کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سعودی وفد میں کمیٹی کےنائب چیئرمین ڈاکٹرمتعب المطیری ، شوری کونسل کے رکن ڈاکٹر ترکی العواد ، ڈاکٹر خالد زبیر اور ڈاکٹر لبنی العجمی کے علاوہ یورپی یونین میں مملکت کے مشن کے نائب سربراہ پروفیسر سلمان الحربی اور نائب سربراہ پروفیسر رنا الصبان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

شیئر: