مملکت بھر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار 6 اپریل 2025 سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
سبق اور عاجل نیوز کے مطابق مملکت بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ 2025 سے رمضان کے آخری عشرے اور عید کی مناسبت سے تعطیلات کردی گئی تھیں۔
ریاض میں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اتوار 6 اپریل سے تیسرے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
جمعرات سے سکول تعطیلات، طلبہ کو 10 دن کی چھٹیNode ID: 838446
-
مملکت کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات، حرمین میں زائرین کا رشNode ID: 840131
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ریاض کے سکولوں میں اسمبلی ٹائم 6 بجکر 15 منٹ اور پہلی کلاس ساڑھے 6 بجے شروع ہوجائے گی۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم مکہ مکرمہ اور جدہ کا کہنا ہے کہ سکول اتوار 6 اپریل 2025 سے کھلیں گے۔ پہلی کلاس 7 بجے شروع ہوگی جبکہ اسمبلی ٹائم پونے سات بجے ہے۔
شام کی کلاسز دوپہر ایک بجے سے شروع ہوں گی جبکہ ان کی اسمبلی کا وقت 12 بجکر 45 منٹ ہے۔
اسی طرح مملکت کے دیگر شہروں کے حوالے سے بھی محکمہ تعلیم نے اسمبلی اور کلاسز کے وقت کا اعلان کیا ہے۔