Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

محفوظ جنگلات کی باڑ کاٹنے پر تین شہری گرفتار

محفوظ جنگلات کی باڑ کاٹنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو،ایس پی اے)
ماحولیاتی اسپیشل ٹاسک فورس نے غیرقانونی طریقے سے محفوظ شکارگاہ میں داخل ہونے  پر تین سعودی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماحولیاتی ٹاسک فورس کی ٹیموں نے امام ترکی بن عبداللہ شاہی محفوظ جنگلات کی حفاظتی باڑ کو کاٹ کر وہاں داخل ہونے کے والے تینوں افراد کو حراست میں لیا۔
ملزمان کے خلاف باڑ کاٹنے اور محفوظ جنگلات میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے پر مقدمہ دائر کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
تحفظِ ماحولیات قانون کے مطابق محفوظ جنگلات یا شکار گاہ کے باڑ کاٹنے یا اسے نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے علاوہ ازیں ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کرنے کا پابند کیا جاتا ہے۔
محفوظ جنگلات میں پرمٹ کے بغیر داخل ہونے والے ہرشخص پر 5 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے جبکہ وہاں شکار کرنے پر علیحدہ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

شیئر: