Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کن شہروں میں کل تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ؟

ماہرموسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل کا مہینہ بارشوں کا ہوگا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے موسمیات نے مملکت کے 8 شہروں میں کل بروز جمعرات تک بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ بعض علاقوں کے لیے ریڈ  جبکہ کہیں یلو الرٹ بھی جاری کیے ہیں۔
سبق نیوز نے قومی مرکز کی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے آٹھ علاقوں میں آج بروز بدھ کی شب سے کل بروز جمعرات کی صبح تک بارش کا قوی امکان ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق مرکز نے ریاض ، مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، حائل ، شمالی حدود ، الجوف اور مشرقی ریجن کے لیے مختلف الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی جبکہ کہیں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
پہاڑی مقامات پر ژالہ باری جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جس کا سلسلہ دوسرے روز تک جاری رہے گا۔ مرکز کی جانب سے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلابی ریلے کے خطرے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب موسمیاتی مرکز کے ماہرِ موسمیات عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ مملکت میں اپریل کا مہینہ بارشوں کا ہوگا۔
مملکت کے پہاڑی مقامات بارش سے زیادہ متاثر ہوں گے جن میں عسیر ، الباحہ اور طائف کے پہاڑی سلسلے شامل ہیں۔
ماہر موسمیات عقیل العقیل کا مزید کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ آئندہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

 

شیئر: