پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ کورونا میں مبتلا ہیں۔
ایوان صدر نے بدھ کو اپنے بیان میں بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
افغان پناہ گزینوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں پھر توسیعNode ID: 887866
بیان کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں اس وقت علیحدگی میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ’ماہرین کی ایک ٹیم صدر آصف علی زرداری کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔‘
مقامی میڈہا کے مطابق صدر مملکت کو طبیعت ناساز ہونے پر منگل کو نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں۔ منگل کو ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں دبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔
تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’صدر مملکت کو دبئی منتقل کیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔‘