چاند رات کو باربرشاپس میں ازدحام ، نرخوں میں اضافہ
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے عیدوں کے موقع پر نرخوں کو کنٹرول کریں(فوٹو، ایکس )
مملکت کے بعض علاقوں میں چاند رات پر باربر شاپس میں ازدحام دیکھا گیا۔ بعض صالونز کی انتظامیہ نے اجرت میں اضافہ کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق طائف شہر میں لوگوں کا کہنا تھا کہ بعض صالونز کی انتظامیہ نے اجرت میں کافی اضافہ کیا ہے جو مناسب نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو اس حوالےسے توجہ دینی چاہئے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہر عید پر ہمارے ساتھ یہی ہوتا ہے ، چاند رات کو لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے صالونز کی انتظامیہ نرخوں میں اضافہ کردیتے ہیں حالانہ سروسز وہی ہوتی ہیں ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا جاتا جو غلط ہے‘۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ داڑھی بنانے کے لیے 15 ریال سے 30 ریال لیے جارہے ہیں جو مناسب نہیں۔ متعلقہ نگران ادارے اس جانب توجہ دیں تاکہ عیدوں کے موقع پر قیمتوں میں اضافہ نہ کیاجائے۔