Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امریکہ میں مسافر اور جنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

جیٹ طیارے آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری کے فلائی اوور کی طرف جا رہے تھے (فوٹو: اے ایف مِل)
ایک امریکی مسافر پرواز جو ملک کے دارالحکومت واشنگٹن سے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہی تھی اور چار فوجی جیٹ لینڈ کرنے والے تھے کہ اس کو ممکنہ تصادم سے بچنے اور رخ موڑنے کی ہدایات موصول ہوئیں۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 2983 کو جمعے کو 3.15 بجے کے قریب رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا، اسی وقت امریکی فضائیہ کے چار ٹی 38 ٹیلون طیارے لینڈ کرنے والے تھے۔
جیٹ طیارے آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری کے فلائی اوور کی طرف جا رہے تھے جب ڈیلٹا ہوائی جہاز کو قریبی ہوائی جہاز کا آن بورڈ الرٹ موصول ہوا۔ ایف اے اے کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرولرز نے دونوں طیاروں کو رخ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
ڈیلٹا ایئرلائنز نے کہا کہ 131 مسافروں، دو پائلٹوں اور تین فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ ایئربس اے 319 کی ریگن اور منیپولس سینٹ کے درمیان شیڈول پرواز تھی۔
فلائٹ اپنے گیٹ سے دوپہر 2.55 پر روانہ ہوئی اور اسے شام 4.36 بجے مینیپولیس سینٹ پہنچنا تھا۔ کسی کے زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔
جنوری میں ریگن ہوائی اڈے کے قریب امریکن ایئرلائنز کے ایک جیٹ اور امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر کے درمیان فضائی تصادم میں دونوں طیاروں میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حادثہ 16 سال سے زائد عرصے میں امریکی کمرشل ہوا بازی کا سب سے مہلک حادثہ تھا۔

 

شیئر: