Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات  

دوطرفہ تعلقات کے استحکام اوررابطہ کونسل کے قیام پر بھی اتفاق کیاگیا(فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں سوڈانی خود مختاری کونسل کے چیئرمین فرسٹ لفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں سوڈان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور برادرملک سوڈان میں سلامتی و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے مابین تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے رابطہ کونسل کے قیام پر بھی اتفاق کیا ۔

جدہ آمد پر ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے استقبال کیا(فوٹو، ایس پی اے)

ملاقات اور افطار ڈنر میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ، ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید اور سوڈان میں سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن جعفر کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی جدہ آمد پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

 

 

شیئر: