Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کا تھائی لینڈ کی جامع مسجد کےلیے قالینوں کا تحفہ

سعودی سفارتکاروں کی نگرانی میں مسجد کی کارپیٹنگ مکمل کی گئی (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت اسلامی امورکی طرف سے بینکاک کے اسلامی مرکز کی جامع مسجد کو دیے گئے اعلی کوالٹی کے قالین بچھا دیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق تھائی دارالحکومت میں سعودی سفارتکاروں کی نگرانی میں مسجد کی کارپیٹنگ مکمل کی گئی۔
جامع مسجد میں 3 ہزار سے زائد افراد کے بیک وقت نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
اس موقع پر اسلامی مرکز فاونڈیشن کے صدر واترافون کومو نے مملکت کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے رمضان میں وہاں کے مسلمانوں کےلیے بڑا تحفہ قرار دیا۔
واضح رہے تھائی لینڈ کے اسلامک سینٹر وہاں کے مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلیے بھی مختلف منصوبوں پرعمل کیاجاتا ہے۔

 

شیئر: