Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہفتے کو عید کا چاند 8 منٹ تک افق میں رہے گا

’ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے ہلال کی پیدائش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ہفتہ 29 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک افق میں رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ بات المجمعہ یونیورسٹی کی حوطہ سدیر میں واقع رصد گاہ کے ماہرین نے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہفتے کے روز 29 واں روزہ ہوگا اور رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔
’اس دن رصد گاہ کے وقت کے مطابق سورج 6 بجکر 12 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند 6 بجکر 20 منٹ پر ڈوب جائے گا‘۔
 

شیئر: