Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایک ہفتے میں 14 ارب ریال کے اخراجات، ملبوسات اور جوتوں پر 1.8 ارب ریال خرچ

جدہ کے رہائشیوں نے 2 ارب سے زیادہ کے اخراجات کیے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملبوسات، جوتوں، کھانے پینے اور ریستوران و کیفے  پر سب سے زیادہ اخراجات کیے گئے۔
سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے مطابق 16 سے 22 مارچ 2025 کے دوران مملکت کے رہائشیوں نے 14 ارب 47 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار ریال خرچ کیے۔
اس سے ایک ہفتہ قبل 13 ارب 62 کروڑ ریال کے اخراجات کیے گئے تھے۔
 ملبوسات اور جوتوں کی خریداری پر ایک ارب 87 کروڑ 76 لاکھ 16 ہزار ریال جبکہ تعمیراتی سامان کی خریداری پر 30 کرور 80 لاکھ 44 ہزار ریال اور تعلیم پر 8 کروڑ 82 لاکھ 99 ہزار ریال خرچ ہوئے۔
الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 15 کروڑ 53 لاکھ 38 ہزار ریال، گیس سٹیشن پر 83 کروڑ 72 لاکھ 63 ہزار ریال، صحت پر 86 کرور 21 لاکھ 22 ہزار ریال جبکہ فرنیچر کی خریداری پر 34 کروڑ 37 لاکھ 96 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
ہوٹلنگ پر 44 کروڑ 48 ہزار ریال، زیورات کی خریداری پر 54 کرور 44 لاکھ 49 ہزار ریال، مختلف اشیا اور خدمات پر ایک ارب 76 کرور 30 لاکھ 90 ہزار ریال خرچ ہوئے۔
 رپورٹ کے مطابق تفریح اور ثقافت پر 29 کروڑ 99 لاکھ 76 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر ایک ارب 50 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار ریال، کھانے اور مشروبات پر ایک ارب 88 کروڑ 69 لاکھ 90 ہزار ریال، ٹیلی کمیونیکیشن پر گیارہ کروڑ 48 لاکھ 37 ہزار ریال اور ٹرانسپورٹ پر 95 کروڑ 8 لاکھ 59 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
 ایک ہفتے کے دوران ریاض کے رہائشیوں نے سب سے زیادہ اخراجات 4 ارب 94 کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار ریال کیے اور سرفہرست رہے۔
جدہ کے رہائشیوں نے 2 ارب 17 کروڑ 69 لاکھ 75 ہزار ریال، مکہ مکرمہ 93 کروڑ 32 لاکھ 98 ہزار ریال، دمام 69 کروڑ 94 لاکھ 42 ہزار ریال اور مدینہ منورہ میں 64 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
الخبر میں 39 کروڑ 11 لاکھ 34 ہزار ریال، بریدہ میں 35 کروڑ 77 لاکھ 80 ہزار ریال، تبوک میں 24 کروڑ 82 لاکھ 91 ہزار ریال، حائل میں 20 کرور 97 لاکھ 11 ہزار ریال اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں اور شہریوں نے 3 ارب 72 کروڑ 18 لاکھ 91 ہزار ریال ایک ہفتے کے دوران خرچ کیے۔

 

 

شیئر: