Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور روسی صدر پوتن کا رابطہ

باہمی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق دونوں رہنماوں نے سٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اپنے عوام کے فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر پوتن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کی کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا۔
اماراتی صدر نے روسی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ اس انسانی شعبے میں کوششیں جاری رکھنے اور بحران کے پرامن حل کے حوالے سے اقدامات کی سپورٹ کے لیے امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی ار بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے رواں ماہ 19 مارچ کو امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں نئی کامیابی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 350 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔
امارات کی 13 کامیاب ثالثی کی کوششوں سے اب تک تین ہزار 233 قیدیوں کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

 

شیئر: